رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق پاک فوج کے جوان بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپرشن میں شریک ہیں – فوج کی 6 بکتر بند گاڑیاں کچے کے علاقے میں پہنچ گئیں ہیں ،بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا ، فوج کے 15 اسنائپرز کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں ، پولیس کے مطابق اسنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کرکے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے ، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا مکمل طور پر صفایا کردیا جائے گا ،
