راکھی ساونت کوبھارتی پولیس نےگرفتارکر لیا۔

بھارتی ڈانسر اور ماڈل راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ راکھی آج شام شوہر عادل خان کے ہمراہ اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنے والی تھی، تاہم انھیں آج صبح امبولی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ٹوئٹر پر شرلین چوپڑا کی جانب سے بھی کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ راکھی کو درج کی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا ۔ یاد رہے کہ شرلین چوپڑا کی جانب سے راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس اکتوبر میں ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنےکا الزام عائد کیا، جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں