رانا ثناءاللہ سُن لوہم آ رہےہیں،صوبائی وزیرانورزیب خان کی اسلحہ لہرا کررانا ثنا اللہ کودھمکیاں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان نے اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیاں دی ہیں گزشتہ روز وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ملک کے بیشر شہروں میں مظاہرے کیے گئے، ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیااور سڑکیں بلاک کی گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے عمران خان کا بیان بتاتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر فوجی افسر کا نام لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔اب خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھرے مجمعے میں وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ویڈیو میں انور زیب کہہ رہے ہیں کہ ہم مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ سن لو، بندوقوں اور اسلحہ کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں