راجن پور کے قریب انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں -ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس پشاور سےکراچی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔چوہدری پرویز الٰٗہی کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب