پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسری بار فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔فیفا 2021 کے ایوارڈز کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی جہاں بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 33سالہ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا، اُنہوں نے سال بھر میں مجموعی طور پر 69 گول اسکور کیے۔ اس کے علاوہ لیوانوڈوسکی نے جرمن فٹ بال لیگ میں آنجہانی گیرڈ میولر کا ایک سیزن میں 43 گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔ پولش اسٹرائیکر نے ایوارڈ کے لیے نامزد کیےجانے والے دیگر دو نامور فٹ بالر ارجنٹائن کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑا۔اس کے علاوہ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے تعکق رکھنے والے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا۔
چیف جسٹس کاحکومتی شخصیات پرقائم کیسزمیں’مداخلت کے تاثر’ پرازخودنوٹس
اوکٹاایف ایکس سمیت فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارمز غیرقانونی قرار
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی
افغانستان: پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق
سعودی عرب: سامان میں آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد
کراچی:شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والی خاتون گرفتار
پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کےمابین مذاکرات
بھارت کی 21 سالہ اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسیں
نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی شرکت کا خواہشمند
اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سےلندن میں ملاقات