دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ کےکلب میں شامل

پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے 200 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اس سے قبل 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔فلم اب تک پوری دنیا میں 9.05 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے جس کا پاکستانی روپے میں تخمینہ 200 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران یوکے باکس آفس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔فلم 13 اکتوبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی گئی اور یہ 1979 کی ایک کلاسک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں