آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ خیال رہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چند روز قبل دہشتگردوں کے حملے میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں دس جوان شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے تربت کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے بعد جنرل قمر باجوہ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا اور کیچ میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی جبکہ کور ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان جنوبی میں بریفنگ دی گئی اور پاک ایران باڑ لگانے سمیت سکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلوچستان حکومت کو ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، پاک فوج کے صوبائی حکومتی مدد کے لیے سماجی و اقتصادی اقدامات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ کے دوران بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال غیر مستحکم کرنے کی دشمن کی کاوشوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فوج پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی طرف سے خلل ڈالنے والی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ