سابق وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر سپریم کورٹ سے کھلی سماعت کا مطالبہ کردیا-اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مراسلہ حقیقت ہے اگر سپریم کورٹ نے قدم نہ اٹھایا تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کھڑے نہیں ہوں گے تو سربراہ دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے ہاتھ کھڑے کردیں گے-عمران خان کا کہنا تھا کہ دھمکی دی گئی تھی کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو مشکلات آئیں گی، اُن کو پتہ تھا کہ عمران خان کے ہٹنے پر کون آئے گا، قومی سلامتی کمیٹی نے میری بات کی تصدیق کردی ہے، تصدیق ہوگئی کہ مداخلت ہوئی ہے کہا حقیقت بلآخر ایک دن سامنے آکر رہتی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شہباز شریف کو پتہ تھا خط حقیقت ہے اس لیے اجلاس میں نہیں آئے، یہاں چھوٹا بھائی اور زرداری ملے ہوئے تھے، یہ گیم جنوری سے شروع ہوئی،ہمیں سب پتہ تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اب وہ کرنا چاہیے جو تب کرنا چاہیے تھا جب اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملے پر رولنگ دی تھی۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے پر کھلی سماعت ہونی چاہیے، یہ ملکی آزادی اور خود مختاری کےخلاف اتنی بڑی سازش ہوئی ہے، سپریم کورٹ اس معاملے کی اوپن سماعت کرے، سپریم کورٹ نے اوپن سماعت نہ کی تو کوئی سربراہ آئندہ کھڑا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانوں کا کیا کام تھا کہ ان لوگوں کا بلاتا جو تحریک انصاف سے خوش نہ تھے، تمام معاملوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، وہ جانبدار ہے اس پر اعتبار نہیں ہے، ہمیں اعتبار نہیں تو اسے مستعفی ہوجانا چاہیے، اگر منحرفین کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو ہارس ٹریڈنگ کے دروازے کھل جائیں گے۔ نہوں نے کہا کہ ن لیگ کو سوائے باپ بیٹے کے کوئی نہیں ملا، یہ وہی آر او کو پیسہ کھلانے والا الیکشن چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سازش ثابت ہوگئی ،شہباز شریف کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کروں گا تاہم پارٹی کارکنان اسلام آباد مارچ کی تیاری شروع کر دیں
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی