دو خواتین نےعامر لیاقت حسین کوشادی کی پیش کش کردی

عامر لیاقت حسین کی دانیہ ملک سے طلاق سے قبل ہی دو خواتین نے انہیں شادی کی پیش کش کردی۔عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے 7 مئی کو پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا، اس سے قبل میزبان کی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔تیسری اہلیہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اب دو خواتین نے عامر لیاقت کو شادی کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میزبان کو ان کی تمام عادتوں کے ساتھ قبول کرکے ان کی شریک سفر بننے کو تیار ہیں۔عامر لیاقت کو شادی کی پیش کش کرنے والی دونوں خواتین کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے اور دونوں نے مقامی میڈیا میں ان کی تیسری طلاق کی خبریں آنے کے بعد ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں