دوسری شادی کرنے پربیوی نےشوہرکوعمارت کی پانچویں منزل سے نیچےپھینک دیا۔

مصر میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ گزشتہ دنوں ایک مصری خاتون نے اپنے خاندان کے افراد کی مدد سے فارماسسٹ شوہر کو دوسری شادی کرنے پر پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بیرون ملک کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے ملک واپس آیا تھا۔رپورٹس کے مطابق شوہر کی دوسری شادی کا معلوم ہونے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہو ا، تاہم بعد ازاں بیوی نے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ رشتے داروں کو گھر بلایا تاکہ شوہر کو اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کیا جا سکے۔ تاہم جب شوہر نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے پہلے اس پر تشدد کیا اور پھر اسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔خبر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ گئی کچھ صارفین نے خاتون کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تو کسی نے شوہر کو قصور وار ٹھہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں