دوسال بعد تعلیمی ادارےکھلنےپرطالبعلم کااسکول کےدروازے پرسجدہ شکر

تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم اسکول کے دروازے پر سجدہ ریز ہوگیا سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد اسکولوں کو دو سال بعددوبارہ کھول دیا گیا سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر 2 سال تک طلبا آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھتے رہے تاہم تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلبا نے اپنی اپنی درس گاہوں کا رُخ کیا، ان میں سے ایک طالبعلم ایسا بھی تھا جس نے اسکول کھلنے پر خوبصورت انداز میں رب کا شکر ادا کیا۔سوشل میڈیا پر یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک طالبعلم اسکول میں داخل ہوا اور دروازے پر جائے نماز بچھا کر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہوگیا۔اس دوران ایک استاد بھی اسکول میں داخل ہوئے اور طالبعلم کا یہ عمل دیکھ کر وہیں رُک گئے جب طالبعلم سجدے سے اُٹھا تو وہ اسکا ماتھا چوم لیتے ہیں۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی چھولیا، انہوں نے طالبعلم کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں