دنیا کےسب سےچھوٹےٹی وی 50ڈالر میں دستیاب

ٹائنی سرکٹ نامی کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹے ٹی وی بنانے کا دعویٰ کیا ہے ٹی وی کی جسامت ڈاک ٹکٹ سے بھی چھوٹی ہے لیکن انہیں پرانے ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے دو ماڈل بنائے ہیں – ہرماڈل کے ٹی وی کی اسٹوریج 8 گیگابائٹ ہے اور اس میں گول گھومنے والے بٹنوں سے آواز کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے۔ سب سے بڑھ کر ہر ٹی وی کے لیے ریموٹ کنٹرول بھی بنایا گیا ہے۔ اسے تار کے ذریعے کمپیوٹر سے جوڑ کر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔پہلے ماڈل کا نام ٹائنی ٹی وی ٹو ہے جس کا ڈسپلے صرف ایک انچ (26 ملی میٹر) ہے اور صرف 0.4 انچ کا اسپکر لگایا گیا ہے اس میں آئی پی ایس ٹی ایف ٹی ڈسپلے ہے۔ دوسرا ماڈل ٹائنی ٹی وی ہے جس کا اسکرین صرف 15 ملی میٹر ہے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے نصب کیا گیا ہے۔ دونوں یو ایس بی سی سے چارج ہوتے ہیں اور 8 جی بی گنجائش موجود ہے۔لیکن دونوں ٹی وی سیٹ زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک ہی چل سکتے ہیں کیونکہ بیٹری بہت ہی چھوٹی ہے۔ فی الحال یہ کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پرسرمایہ کاری کے عمل سے گزررہی ہے اور اس کی تعارفی قیمت 49 اور 59 ڈالر ہے تاہم ریموٹ کنٹرول کی صورت میں مزید 10 ڈالر ادا کرنا ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں