دنیا کی سب سےبڑی کتاب

امریکا میں ایک غیر منافع بخش ادارے اور میوزیم نے مل کر سب سے بڑی کتاب شائع کرتے ہوئے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آئی رائٹ نامی غیر منافع بخش ادارے اور دی برائن میوزیم نے مل کر 7 فٹ لمبی اور 11 فٹ چوڑی کتاب شائع کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا۔آئی ایم ٹیکساس نامی اس کتاب میں تیسری سے بارہویں جماعت کے 1000 طلبا کی تصانیف اور فن پارے موجود ہیں۔225 کلو گرام وزنی اس کتاب کے چھوٹے نسخے بھی موجود ہیں جن کو خریدا جاسکتا ہے۔گینیز عالمی ریکارڈز کی جانب سے اس کتاب کو دنیا کی سب سے بڑی کتاب قرار دیا جا چکا ہے اور یہ کتاب اب ریاست ٹیکساس کا دورہ کر رہی ہے اور 24 نومبر کو ہیوسٹن میں تھینکس گِوِنگ ڈے پر پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں