دنیا کی آبادی نے15 نومبر2022 کو8 ارب کا سنگ میل عبور کرلیا

دنیا کی آبادی نے15 نومبر 2022 کو 8 ارب کا سنگ میل عبور کر لیا- اقوام متحدہ کی جانب سے اس حوالے سے ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں اس لمحے کا تعین کیا گیا تھا جب دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائے گی۔عالمی ادارے نے 15 نومبر کو ڈے آف 8 بلین کا نام بھی دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال لگے۔تو 8 ارب واں بچہ کہاں پیدا ہوا؟ اس کا درست جواب دینا تو بہت مشکل ہے کیونکہ ابھی اس حوالے سے ڈیٹا اکٹھا ہونا باقی ہے۔مگر دارالحکومت منیلا کے ضلع Tondo میں ایک بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا۔ اس بچی کی پیدائش منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 29 منٹ پر ہوئی۔فلپائن کے سب سے بڑے انگریزی اخبار فلپائن اسٹار نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔اس سے قبل 2011 میں بنگلا دیش میں پیدا ہونے والی سعدیہ سلطانہ کو 7 ارب واں بچہ قرار دیا گیا تھا۔سعدیہ کی پیدائش کے موقع پر اس کے اردگرد ٹی وی کیمرے اور حکام بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ 1800 کے اوائل میں انسانی آبادی ایک ارب تک پہنچی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی۔1975 میں انسانی آبادی 4 ارب تک پہنچی اور اب یہ 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کر گئی ہے-اقوام متحدہ کے مطابق انسانی آبادی میں اضافے کی وجہ انسانی عمر میں بتدریج اضافہ ہے کیونکہ صحت، غذا، ذاتی صفائی اور ادویات کے نظام بہتر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں