دعا زہرہ کی کم عمری کےثبوت والدین نےمیڈیا پرپیش کردیے، تحقیقات کامطالبہ

میری بیٹی دعا زہرہ تیرہ کی ہے 18 سال کی نہیں یہ بات دعا زہرہ کے والدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہی – انہوں نےدعا زہرہ کی کم عمری کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے-انہوں نے کہا کہ دعا کی عمر تیرہ سال سے زائد ہے، 18 سال نہیں، جو شخص بچی کو ورغلا کر لے کر گیا، اس نے جرم کیا، بچی پر دباؤڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے، مکمل تفتیش کی جائے تاکہ اصل معاملہ سامنے آسکے، بیٹی کو کراچی لایا جائے۔ادھر سیشن کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ دعا زہرہ نے والد سمیت دیگر کے خلاف ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور دیگر فریقین کو حراساں کرنے سے روک دیا۔لڑکی نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان بھی قلمبند کروا دیا۔ جس میں لڑکی نے موقف اپنایا کہ پسند کی شادی کی، کسی نے اغوا نہیں کیا، والد سمیت دیگر رشتے داروں کی جانب سے ہراساں کیے جا رہا ہے، شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، عدالت پولیس سمیت دیگر رشتے داروں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں