یوگنڈا میں دریائی گھوڑے نے دو سالہ بچے کو نگل لیا۔دریائی گھوڑے کے دو سالہ بچے کو نگلنے کا واقعہ افریقی ملک یوگنڈا کے کاٹوے کاباتورو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں جھیل کے کنارے کھیلتا ہوئے بچے کو دریائی گھوڑے نے اچانک اپنی خوراک بنا لیا۔ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ بچہ معجزاتی طور پر زندہ ہے کیوں کہ جنگلی جانور نے کچھ لمحے بعد ہی بچے کو واپس باہر پھینک دیا تھا میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچہ جھیل کے کنارے کھیل رہا تھا کہ ایک بھوکا دریائی گھوڑا آیا اور بچے کو نگل گیا، یہ منظر جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص دیکھا تو فوراً جنگلی جانور پر پتھر برسانا شروع کردئیے۔خود کو پتھر لگتے دیکھ دریائی گھوڑے نے گھبرا کر فوراً ہی بچے کو واپس الٹ دیا۔ پولیس نے بچے کی شناخت آئیگا پاؤل کے نام سے ظاہر کی ہے، جس کے جسم پر معمولی زخم آئے تھے جس کے علاج کیلئے بچے کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسے ریبیز کی ویکسین لگائی گئی اور واپس گھر بھیج دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائی گھوڑے کو دنیا کا خطرناک ترین زمینی جانور قرار دیا جاتا ہے جس کے حملوں سے سالانہ بنیادوں پر افریقہ میں 500 افراد مارے جاتے ہیں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب