دبئی:بھارتی شہری نے 33 کروڑ کی لاٹری جیت لی

 دبئی کے ایک ڈرائیور کی 33 کروڑ کی لاٹری نکل آئی۔ دبئی کی ایک جیولری فرم میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے اجے اوگولا نامی بھارتی شہری نے 33 کروڑ (بھارتی کرنسی) کی لاٹری جیت لی، اجے کا تعلق جنوبی ہندوستان کے ایک گاؤں سے ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا اجے اوگولا چار سال قبل دبئی آئے اور پھر ملازمت کی تلاش میں کافی دیر پھرتے رہے بلآخر انہیں دبئی کی ایک جیولری فرم میں 3200 دینار ماہانہ پر بطور ڈرائیور ملازمت ملی۔لاٹری کا انعام جیتنے کے بعد اوگولا نے کہا کہ ” میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے جیک پاٹ مارا “،میں اس رقم سے اپنا چیریٹی ٹرسٹ بناؤں گا جس سے بہت سے لوگوں کو میرے آبائی شہر اور پڑوسی دیہات میں بنیادی ضروریات حاصل کرنے میں مدد ملے گی “۔انہوں نے کہا کہ ” جب انہوں نے ہندوستان میں اپنے خاندان کو یہ خبر دی کی کہ وہ جیک پاٹ جیت کر کروڑ پتی بن گئے ہیں تو ان کی والدہ اور بہن بھائیوں نے ان پر یقین نہیں کیا، انہیں اب اس پر یقین کرنا پڑے گا کیونکہ میں خبروں میں ہوں گا۔”اسی قرعہ اندازی میں 50 سالہ برطانوی شہری پولا لیچ نے 77,777 درہم جیتے ہیں جو تین بچوں کی ماں ہے اور تقریباً 14 سال سے متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل کے پیشہ ور کے طور پر کام کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں