سندھ ہائیکورٹ نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ نے دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست مسترد کردی۔درخواستگزار کے وکیل نے دلائل میں کہا تھا کہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ میرے مؤکل نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کرائی تھی، جسے قبول کرچکے ہیں۔ جبکہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن دانش کنیریا کو نہیں مل رہی۔ ڈومیسٹک میچز اور کوچنگ کی اجازت دی جائے۔پی سی بی کے وکیل نے دلائل دیئے تھے کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے۔ دانش کنیریا پر عمر بھر کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ دانش کنیریا کی یو کے کی کورٹ نے بھی اپیل مسترد کی تھی۔ ان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری