خیبرپختونخوا: لکی مروت میں پولیس موبائل پردہشتگردوں کی فائرنگ،6اہلکارشہید

خیبر پختونخوا میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل تھانہ ڈاڈیوالہ میں گشت کررہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں پولیس موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج بھی شامل ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اورغمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں