خواتین کا ساڑھی میں کبڈی کھیل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں خواتین نے ساڑھی میں کبڈی کھیل کر سب کو حیران کردیا۔ریاست چھتیس گڑھ کے سرکاری افسر اوینش نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ساڑھی میں ملبوس خواتین کے کبڈی کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں خواتین کو دو ٹیموں میں کبڈی کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں شرکا اپنی ٹیموں کی سپورٹ کے لیے بھی موجود تھے اور خواتین کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلہ مقامی سطح پر عوام نے منعقد کیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا اور ساڑھی میں کبڈی کھیلنے کو ایک نیاز انداز قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں