خلیل الرحمان قمرکا دماغی توازن الٹ چکا ہے،اداکارہ ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کا دماغی توازن الٹ چکا ہے انہیں اسپتال میں داخل کیا جائے۔خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا ’’ایک سادہ سا سوال ہے کہ یہ حکم کب آیا تھا کہ چور اگر مسجد نبوی میں گھس جائیں تو ان کو چور نہ کہا جائے؟‘‘ اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کے اس بیان پر تبصرہ کیا ہے جس کا اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’خلیل الرحمان قمر کا آج کا نہیں بہت پہلے کا دماغی توازن الٹ چکا ہے-اسے کسی ہسپتال میں داخل کرکے اس کا روحانی اور جسمانی علاج کروائیں یہ نہ ہو کہ یہ لوگوں کو اپنے زہریلے دانتوں سے کاٹنا شروع کردے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں