خاتون کاکوڑے دان میں پھینکےگئےلاٹری ٹکٹ پرایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا

خاتون کا کوڑے دان میں پھینکے گئے لاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا – آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پانچ ڈالر مالیت کی گولڈن ایڈیشن لاٹری ٹکٹ خریدا تھا ۔خاتون نے ٹکٹ اسکریچ کیا اور نمبروں کو دیکھ کر محسوس کیا کہ وہ لاٹری ٹکٹ سے کچھ نہیں جیتی اور ٹکٹ کو کچرے دان میں ڈال دیا۔ تاہم خاتون کے شوہر نے کوڑا دان سے لاٹری ٹکٹ نکالا اور بیوی کو بتایا کہ وہ انعام میں 1 لاکھ ڈالرز جیت چکی ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ لاٹری ٹکٹ گھر سے باہر نہیں پھینکا، اور مجھے لگتا ہے کہ اپنی انعامی رقم اپنے شوہر کیساتھ بھی شیئر کرنی چاہیے۔خاتون نے بتایا کہ وہ ہر ہفتے پانچ ڈالر والی اسکریچ آف لاٹری خریدتی ہے مگر اب تک کسی لاٹری سے انعام نہیں نکلا اسی لیے لگا کہ اس دفعہ بھی کوئی انعام نہیں نکلے گا اور یہی سوچ پر لاٹری ٹکٹ کوڑے دان میں ڈال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں