خاتون اول بشری بی بی اورفرح خان پرالزامات کومسترد کرتا ہوں،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون اول بشری بی بی اور ان کی دوست فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں