حکومت سو فیصد ریکوری ممکن بنانےکیلئےسخت اقدامات اٹھائے،آئی ایم ایف کی ہدایت

 آئی ایم ایف نے بجلی کی حکومتی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز کے سو فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرضہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سو فیصد ریکوری ممکن بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے۔آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کے ٹیرف پر دی گئی سبسڈی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کردیا۔ حکومت گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی پہلے ہی ختم کرنے کا عندیہ دے چکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں