متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی پر پھر میزائل فائر کیا لیکن اماراتی حکام نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ علی الصبح کیے گئے اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی فورسز نے حملے کو روکتے ہوئے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا اور اس میزائل کا ملبہ آبادی سے دور گرا۔ یہ 17 جنوری کو کیے گئے حملے اور اس میں تین ہلاکتوں کے بعد سے حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر کیا گیا تیسرا حملہ ہے جبکہ دوسرا حملہ اس کے ایک ہفتے بعد کیا گیا تھا۔ 17 جنوری کو حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا حملہ متحدہ عرب امارات پر اب تک کیا گیا سب سے بڑا حملہ ہے جنہوں نے اس وقت بھی حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔ آج یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب گزشتہ روز ہی اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں اور وہ امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہیں۔ تاہم اس حملے کے باوجود اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی صدر شیڈول کے مطابق اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی امارات کے تربیت یافتہ ملیشیا کے ہاتھوں یمن میں مسلسل شکستوں کے بعد اب متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی