حملہ پلانٹڈ لگتا ہے،کچھ چھپایاجارہا ہے،حامد خان

پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف قانون دان حامد خان کا کہنا ہےکہ عمران خان پر حملے کے الزام میں جسے حراست میں لیا گیا وہ ملزم ہی نہیں لگتا۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ عمران خان پر حملہ افسوسناک بات ہے، اللہ نے کرم کیا ہے کہ بچت ہوگئی مگر جس نے بھی کیا یا کروایا ہے بہت افسوس کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جسے حراست میں لیا گیا ہے وہ ملزم ہی نہیں لگتا، مجھے تو یہ حملہ پلانٹڈ لگتا ہے، پیچھے کچھ اور ہے جسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا تفتیش میں اصل حقائق سامنے آئیں گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں