حلف لینےسےانکارپرحمزہ شہبازنےگورنر پنجاب کےخلاف لاہورہائی کورٹ سےرجوع کرلیا

گورنر پنجاب عمر چیمہ کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری سے انکار پر حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اعظم نزیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔حمزہ شہباز کی درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز 17 اپریل کو 197 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے تھے، قانون کے مطابق گورنر پنجاب نے ان کے عہدے کا حلف لینا تھا لیکن گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں