ایف آئی اےنے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے حکام نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں جیو نیوز نے حریم شاہ کے ویزے ،امیگریشن اور سفری دستاویزات کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، ویڈیو میں حریم شاہ کے ہاتھوں میں غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے کرنسی کی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے۔
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری