حافظہ،نفسیاتی امراض، پاگل پن کے علاج کیلیے بہترین برھمی بوٹی

برہمی بوٹی- ہندی میں مندوک پرنی، براہمی-سنسکرت میں Centella asiatica-بنگالی میں تھل کری
انگریزی میں Indian Pennywort, Gotu Kola
اس کی دوسری قسم منڈوک پرنی کہاجاتا ہے۔ اس کا پتا اصل برہمی سےذرا بڑااور موٹاہوتا ہے۔ باقی تمام شکل و صورت ایک سی ہوتی ہے۔ اور اس کے اوصاف برہمی کی مانند لیکن ذراکم ہوتے ہیں۔مگر بعض وئیداسی کو ہی اصلی برہمی بوٹی کہتے ہیں۔ جبکہ بنگال کے حکماء جل نیم کو برہمی بوٹی قرار دیتے ہیں۔ برہمی گھاس کے نام کی خوشبو دار چیز پنساری تیل کی شکل میں فروخت کرتے ہیں۔ یہ برہمی گھاس تالیس پتر کا پہاڑی نام ہے۔ اس لیے مغالطہ سے بچنا چاہیے۔
برھمی بوٹی اور برھم ڈنڈی ملتے جلتے نام ھین لیکن دونون ادویات الگ الگ ھین برھمی بوٹی مفروش لسوڑے درخت کے پتون کی شکل مین اور کچھ کے خیال مین گھوڑے کے پاؤن کی شکل جیسی ھوتی ھے اسلۓ اسے گھوڑے سمی بھی کہاجاتاھے پاکستان مین ھر نہر کنارے نمی والی جگہون پہ اور خاص کر ھری پورھزارہ مین عام پائی جاتی ھے-فوائد مین ھرکتاب مین چند باتین ھرایک نے بغیر تحقیق ملتی جلتی لکھی ھین محرک ومقوی دماغ مسمن بدن مدربول مفرح دماغ تقویت حافظہ ضعف دماغ وضعف بصارت وغیرہ وغیرہ اور استعمال کرنے کےلئے ھرایک نے دودھ کی ھدایت کررکھی ھے بس مزاج مین کچھ نے سردتر کچھ نے ترسرد کچھ نے گرم خشک لکھ رکھا ھے جبکہ درست مزاج اعصابی عضلاتی ھے اور فوائد مین حافظہ کی کمزوری نسیان اور نفسیاتی امراض مین باکمال ھے بلکہ پاگل پن تک دور کرتی ھے –یہ ایک چھوٹی بوٹی ہےجوکہ چھتے دار ہوتی ہے۔ جڑ ہی سے باریک باریک شاخیں نکلتی ہیں۔ اور ان شاخوں پر پتے لگے ہوتے ہیں۔ پتوں کا سائز ایک سے دو انچ کے درمیان ہوتا ہےاور بیل نما پھیلے ہوتے ہیں۔ پودے میں سے ایک شاخ نکل کر زمین پر پھیل جاتی ہے۔اس طرح یہ جڑیں بناتی ہوئی پھیلتی جاتی ہیں۔ پتوں کی جڑ میں ننھا سا پھول اور بہت چھوٹا ساتخم پیدا ہوتا ہے۔ مقدار خوراک تازہ حالت مین ایک تاتین ماشہ تک اور سوکھی ھوئی چاررتی تاماشہ تک استعمال کی جاسکتی ھے
مقام پیدائش : برہمی بوٹی عموماًندی نالوں، تلابوں اور نمناک زمینوں میں عموماًتین ہزار فٹ بلند پہاڑوں پر پیدا ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر، ہری پور جبکہ بھارت میں گنگا جمنا کے کناروں اور پاکستان میں زیادہ تر نہروں کے کناروں پر موجود گھاس میں عام ملتی ہے۔
مزاج :برہمی بوٹی کا مزاج گرم خشک درجہ دوم بعض حکماء کے نزدیک سرد خشک ہے۔
ذائقہ:اس کا ذائقہ گاجر کے پتوں کی طرح کسیلا ہوتا ہے۔
افعال: مقوی دماغ و حافظ،مصفیٰ خون ملین شکم مدربول ۔
استعمال :برہمی اور مندوک پرنی کو زیادہ تر شیرہ یا سفوف کی شکل میں تقویت حافظہ کیلئے شیرگاؤ کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔ بعض اوقات دوسری مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف یاحبوب یامعجون بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ جوکہ نسیان، ضعف دماغ، مرگی، جنون اور دیگر دماغی امراض میں مفید ہے۔ برہمی کارس نکال کرشہد ملا کر گائے کے دودھ کے ساتھ دینا بھی مفید ہے۔ پھوڑے پھنسیوں اور دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ بالوں کوسیاہ مضبوط بناتا ہے۔
برہمی بوٹی کے سفوف کی مقدار خوراک
بچوں کے لئے(5 سال سے زیادہ): 50 ملی گرام سے شروع کرنی چاہیے اورایک ماہ تک 1000 ملی گرام تک کر دینی چاہیے۔ پھر آہستہ آہستہ مقدار کو کم کر کے 50 ملی گرام پر آکر ختم کر دینی چاہیے۔
بڑوں کے لئے:250 ملی گرام سے شروع کرنی چاہیے اور ایک ماہ تک 3000 ملی گرام تک کردینی چاہیے اور ایک ماہ تک 3000 ملی گرام تک کر دینی چاہیے۔ پھر آہستہ آہستہ مقدار کو کم کر کے 250 ملی گرام پر آکر ختم کر دینی چاہیے۔
استعمال کا بہترین وقت: رات کے وقت استعمال کریں، اگر دن میں دو دفعہ تجویز کی گئی ہو تو صبح ناشتے کے ایک گھنٹہ بعد اور رات کو سونے سے پہلے استعمال کی جائے۔
احتیاطی تدابیر
اگر آپ میں مندرجہ ذیل امراض ہیں تو آپ برہمی بوٹی کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
جگر کی بیماری: اگر آپ جگر کی بیماری جیسے ہیپاٹائیٹس کے مرض میں مبتلا ہیں تو برہمی بوٹی کا استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
سر جری: برہمی سرجری کے دوران استعمال ہونیوالی ادویات کے ساتھ ری ایکشن کر سکتی ہے۔ یہ نیند کو بڑھاتی ہےا س لئے سرجری سے کم از کم 15 دن پہلےاس کا استعمال چھوڑ دینا چاہیے۔
ایک نہایت اعلی نسخہ :
برھمی بوٹی گل سرخ اصل مغز بادام برابروزن پیس کررکھ لین–دوتاتین ماشہ ھمراہ دودھ گاۓیابکری ھوتوبہتر ھے نہ ملے توبھینس کادودھ استعمال کرلین-
فائدہ: مقوی دماغ اور مفرح قلب ھے ھرقسم کی جلن خواہ سینہ مین ھو یا مثانہ مین ھو یعنی سوزاک کی وجہ سے پیشاب مین جلن ھو فوراکنٹرول کرتی ھے-مروڑ والے پیچش مین موثرھے-چھپاکی ٹھیک کرتی ھے-بے چینی سردرد بے خوابی درست ھوتی ھے
یہان ایک اھم نقطہ بتادون سرد خشک دوائین مدر بول نہین ھوا کرتی ھان جب اس مین تری غالب کردین گےتومدربول ھوجایاکرتی ھین
دوسرا نسخہ :
برھمی بوٹی پانچ تولہ ۔۔ وج ترکی دوتولہ ۔ دارچینی تین تولہ ۔ ھلیلہ سیاہ دوتولہ پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین اینگزائٹی جیسی علامات بہت موثر ھے اور جوف دماغ سےجب کیمیائی مادہ ڈوپامن DOPAMINخارج ھوکرعضلات کی اختیاری حرکات کو منظم کرتاھے اگر یہ نہ نکلے تو یادرکھین عضلات کی حرکات غیر منظم ھوجایا کرتی ھین اس مرض سے بے اختیار ھاتھ کانپنا سر کانپنا یا بدن کے دیگر اعضاء پر اثرانداز ھوکربے اختیار کردیتے ھین جسے آپ مرض رعشہ کے نام سے جانتے ھین یاد رکھین یہ اعصابی تحریک اور عضلاتی تسکین کا مرض ھے اسکے علاج کےلئے مقام تسکین پرتحریک پیدا کرین گے تو ڈوپامن رطوبت خارج ھونا شروع ھوجائے گی اور مرض رعشہ سے نجات مل جاتی ھے اسکے یہ دوا بہت فائدہ مند ھے

ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺑﺮﺍﮰ ﭘﺎﮔﻞ ﭘﻦ ﻗﺴﻂ 10ﮔﺮﺍﻡ ﺍﺳﮕﻨﺪﮪ10ﮔﺮﺍﻡ ﻧﻤﮏ10,ﮔﺮﺍﻡ ﺍﺟﻮﺍﺋﻦ 10ﮔﺮﺍﻡ ﺳﻨﮉﮪ10ﮔﺮﺍﻡ ﻓﻠﻔﻞ ﺩﺭﺍﺯ 10 ﮔﺮﺍﻡ ﻭﺭﭼﮫ 60 ﮔﺮﺍﻡ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﻮ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺑﺮﮬﻤﯽ ﺑﻮﭨﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﮐﮭﺮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﻦ ﺳﮧ ﭼﻨﺪ ﺷﮩﺪ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﻦ 6_6 ﻣﺎﺷﮧ ﺻﺒﺢ ﺷﺎﻡ ﮬﻤﺮﺍﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﯾﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮭﻼ ﺩﯾﻦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻣﯿﻦ ﻧﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺳﻮﺩﺍﻭﯼ ﻣﺎﺩﮮ ﮐﮯ ﺍﺧﺮﺍﺝ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺍ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮬﮯ ﻣﺎﻟﯿﺨﻮﻟﯿﺎ, ﺟﻨﻮﻥ ,, ﻣﮑﻤﻞ ﭘﺎﮔﻞ ﭘﻦ ,, ﻣﺮﺍﻕ ,,, ﻭﮬﻢ ,, ﺍﻭﺭ ﯾﮩﺎﻥ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﯾﺾ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺯﻧﺠﯿﺮﻭﻥ ﻣﯿﻦ ﺟﮑﮍ ﮐﺮ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺁﻧﮑﮭﯿﻦ ﺳﺮﺥ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﻦ ﻣﯿﻦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﮐﻮ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺩﯼ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺷﻔﺎ ﺩﯼ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﻋﺮﺻﮧ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺳﺎﻝ ﮔﺰﺭ ﮔﺌﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻭﮦ ﻣﺮﯾﺾ ﭨﮭﯿﮏ ﮬﮯ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﻦ ﺍﺱ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﻣﺮﯾﻀﻮﻥ ﭘﺮ ﺟﻮ ﮬﻮﮰ ﮬﯿﻦ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻟﮓ ﺟﺎﺅﻥ ﺗﻮ ﺷﺎﺋﺪ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻣﯿﻦ ﭼﺎﺭ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﻟﮓ ﺟﺎﺋﯿﻦ ﮬﺎﻥ ﯾﺎﺩ ﺭﮬﮯ ﺳﻮﺩﺍﻭﯼ ﻣﺎﺩﮦ ﺟﺐ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﻦ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﻮ ﻏﺬﺍ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺟﻼ ﮐﺮ ﻣﻌﺪﮦ ﻣﯿﻦ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻣﻌﺪﮦ ﮐﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﻣﯿﻦ ﺑﮩﺖ ﻣﻔﯿﺪ ﭘﺎﺋﯽ ﮬﮯ-
حافظہ تیز کرنے والا نسخہ
دوائی کی ترکیب:برہمی بوٹی 100گرام‘ ورچ 20گرام‘ گل منڈی20گرام‘ مصری 50گرام‘ فلفل دراز5گرام‘ مرچ سیاہ 5دانے‘ مغزبادام شیریں20عدد‘ باریک کوٹ چھان کر اصل شہد کے ہمراہ گولیاں بقدر دانہ مٹر تیار کرلیں۔
ان گولیوں کے استعمال سے دماغ اور یادداشت بے حد مضبوط ہوتی ہے۔ حافظہ ایسا تیز ہوجاتا ہے کہ بہت سا مضمون ایک دفعہ پڑھ لینے سے زبانی یاد ہوجاتا ہے۔ علماء حضرات اور طلباء کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔ موسم سرما میں گرم دودھ سے‘ گرما میں تازہ دودھ سے دو عدد قرص صبح نہار منہ اور رات سوتے وقت لیں۔
دوسرا نسخہ
برہمی بوٹی کوشربت کے طور پریاسفوف بناکےاستعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔الائچی دانہ ایک ماشہ،مغز بادام ۱۰ عدد ، مغز کدو شریف ۶ماشے،مرچ سیاہ ۷ عددکے ساتھ۴ماشےبرہمی بوٹی ملاکر بطور ٹھنڈائی استعمال کیا جائے تو دردِ سر دور ہونے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی میں بھی اضافہ ہوگا اور حافظہ بھی قوی ہوگا

نوٹ: دستبرداری: اس مضمون میں شامل طبی مشورے تشخیص یا علاج کے متبادل نہیں ہے۔ کوئی بھی دوائی، غذا ، ورزش ، یا اضافی طرز عمل شروع کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے معالج سے رجوع کریں۔ یہ مضمون صرف تعلیمی مقاصد کے لئے بنایا گیا ہے-

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں