جیمز کیمرون مستقبل میں اواتار فلموں کو ڈائریکٹ نہیں کریں گے

ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون برسوں سے اواتار سیریز کی فلموں پر کام کررہے ہیں جس کا دوسرا حصہ دسمبر 2022 میں ریلیز ہورہا ہے۔ فلم اواتار 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور13 سال بعد جیمز کیمرون کی اس فلم اس کا دوسرا حصہ اواتار 2: دی وے آف واٹر ریلیز ہورہا ہے۔ جیمز کیمرون نے ایک انٹرویو میں اس سیریز کے باقی حصوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ 13 سال کے انتظار کے بعد اواتار 2 کا پہلا ٹریلر جاری اس انٹرویو کی سب سے دلچسپ تفصیل یہ ہے کہ جیمز کیمرون ممکنہ طور پر چوتھے اور 5 ویں حصے کو ڈائریکٹ نہیں کریں گے۔ ہالی وڈ ڈائریکٹر نے کہا کہ اواتار فلموں کے لیے سب مصروفیات کو ترک کرنے کی ضرورت ہے مگر وہ کچھ اور چیزیں بھی تیار کرنا چاہتے ہیں جو کافی زبردست ہیں۔ انہوں نے کہا ‘میں نہیں جانتا کہ تیسرے یا چوتھے حصے کے بعد مزید اواتار فلمیں ڈائریکٹ کروں گا یا نہیں، میں یہ کام ایسے ڈائریکٹر کے حوالے کردوں گا جس پر مجھے اعتماد ہوگا تاکہ میں دیگر کام کرسکوں، ہوسکتا ہے کہ ایسا نہ بھی ہو، میں ابھی کچھ نہیں جانتا’۔ ویسے ابھی تو یہ ہی معلوم نہیں کہ اواتار 4 اور 5 کو ریلیز کیا بھی جائے گا یا نہیں کیونکہ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس کا انحصار دوسرے اور تیسرے حصے کی کامیابی پر ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیمز کیمرون ممکنہ طور پر چوتھے حصے کو ڈائریکٹ نہیں کریں گے مگر وہ سب سے زیادہ پرجوش اسی حصے کے حوالے سے ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اواتار کا چوتھا حصہ چونکا دینے والا ہوگا اور توقع ہے کہ مجھے اس کو بنانے کا موقع ملے گا۔ موجودہ شیڈول کے مطابق اواتار 3 کو 2024، اواتار 4 کو 2026 اور اواتار 5 کو 2028 میں ریلیز کیا جانا ہے۔ جیمز کیمرون نے بتایا کہ اواتار 2 کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔ خیال رہے کہ اواتار 2 کا پہلا ٹیزر ٹریلر مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں