امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔ فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں ہوئی اور دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا-ہسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون کے ہاں پہلے 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس کے 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی ایلان یولنڈا کی پیدائش ہوئی۔ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کے وقفے کے باعث اب ان کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اس امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔ماں نے ایک بیان میں کہا ‘یہ میرے لیے حیران کن ہے کہ یہ جڑواں تو ہیں مگر ان کی سالگرہ کی تاریخ مختلف ہے، میں حیران اور خوش ہوں کہ بیٹی کی پیدائش آدھی رات کو ہوئی’۔اہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹا اینا ایبریل نے اسے اپنے کیرئیر کی یادگار ترین ڈیلیوری قرار دیا۔الفریڈو اور ایلان سے پہلے اس جوڑے کے 3 بچے اور تھے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔خاتون کے مطابق ان کا سب سے بڑا بیٹا بھائی کی آمد پر بہت خوش ہے خیال رہے کہ امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری