اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان ہتک عزت کے جرمانے پر تصفیہ ہوگیا اور اداکارہ نے 10 لاکھ ڈالر سابق شوہر کو ادا کر دیے۔امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے ریاست ورجینیا کی عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کر رکھے تھے۔عدالت نے طویل سماعت کے بعد جون 2022 میں جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ ہوئے کہا تھا کہ اداکار نے اپنے خلاف تمام شواہد پیش کیے اور ثابت کیا کہ امبر ہرڈ نے ان کی توہین اور بدنامی کی۔ عدالت نے ہتک عزت کے دعوے کے تحت امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، جب کہ جونی ڈیپ پر بھی 20 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد امبر ہرڈ نے اس کے خلاف نظر ثانی کی درخواست بھی دی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا اور بعد ازاں اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں کہ وہ جونی ڈیپ کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کریں۔جرمانہ ادا کرنے کے معاملے پر دونوں فریقین میں صلح کی کوششیں چند ماہ سے جاری تھیں اور دونوں نے 19 دسمبر کو تصفیے کی تصدیق کی۔جونی ڈیپ کے وکلا نے بھی امبر ہرڈ کی جانب سے تصفیے کے تحت ملنے والی 10 لاکھ ڈالر کی رقم کی تصدیق کی۔جونی ڈیپ کے وکلا نے بتایا کہ اداکار نے امبر ہرڈ کی جانب سے ملنے والی رقم کو تین مختلف فلاحی اداروں میں تقسیم کردیا۔دوسری جانب امبر ہرڈ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی جونی ڈیپ کے ساتھ تصفیے کی تصدیق کی اور لکھا کہ انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی معاہدہ کیا، کیوں کہ وہ مزید عدالتوں کے چکر لگانا نہیں چاہتیں۔ امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب