جوبائیڈن سعودی عرب میں: اسرائیلی پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کا معاہدہ

امریکی اورسعودی عرب کے درمیان اسرائیل جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ ہوگیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی سعودی اورخلیجی اتحادیوں سے ملاقاتیں مستقبل میں تیل کے معاملات کو فروغ دے سکتی ہیں، جوبائیڈن کا دورہ سعودی عرب ان کے سیاسی مستقبل کیلئے ان کی توقع سے زیادہ اہم ثابت ہوا۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی حدود سے متعلق اس معاہدے سے ایشیائی ممالک سے اسرائیل جانے والی پروازوں کو لمبا چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بلومبرگ کے مطابق امریکا نے اسرائیل اور عرب ممالک کو ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے مقابلےکیلئے تعاون کا بھی کہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے براہ راست پرواز سے آج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں