سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔ عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔
چینی ریسٹورنٹ میں سر کٹا مینڈک سرونگ پلیٹ سےچھلانگ لگا کر میز پرآ گرا۔
چیف جسٹس کاحکومتی شخصیات پرقائم کیسزمیں’مداخلت کے تاثر’ پرازخودنوٹس
اوکٹاایف ایکس سمیت فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارمز غیرقانونی قرار
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی
افغانستان: پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق
سعودی عرب: سامان میں آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد
کراچی:شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والی خاتون گرفتار
پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کےمابین مذاکرات
بھارت کی 21 سالہ اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسیں
نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی شرکت کا خواہشمند