جج ظفر اقبال کیخلاف ریفرنس:اٹارنی جنرل نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی نفی کردی

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سینیئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس لانے کے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کے بیان کی نفی کردی۔گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا تھا کہ محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی کہنے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے خلاف ریفرنس لائیں گے۔تاہم آج اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاویدخان نے کہا کہ کوئی ریفرنس نہیں آرہا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے فیصلوں کی بنیاد پر اپیل کی جاسکتی ہے ، جب تک کوئی ثبوت یا اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ جج کے مِس کنڈکٹ کو ثابت نہ کردے ریفرنس نہ بنائے جا سکتے ہیں اور نہ بنائے جانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں