جامشورو:انڈس ہائی وے پروین اورٹرک میں خوفناک تصادم ،13 افرادجاں

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔انڈس ہائی وے پر پیش آئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں۔حادثے کا شکار مسافر وین دادو سے حیدر آباد جار رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جامشورو میں حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھمند کے قریب پیش آیا ہے۔یاد رہے کہ اندرون سندھ اکثر وبیشتر ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں، جن کی بنیادی وجہ تیز رفتاری، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گاڑیوں کی مینٹی نینس نہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں