جائیداد کا تنازع:نوازالدین صدیقی کی والدہ نےاپنی بہوکےخلاف مقدمہ درج کروا دیا

بھارت کے معروف اداکارہ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو عالیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو کے خلاف جائیداد کے تنازعے کے باعث مقدمہ درج کروایا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قانونی نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری جانب سے شوہر کے خلاف کی گئی شکایات پولیس نے نہیں سنیں مگر میں اپنے شوہر کے گھر میں داخل ہوئی تو میرے خلاف مقدمہ کچھ ہی گھنٹوں میں درج کر لیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مجھے ایسے انصاف ملے گا؟۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں