تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ درہم میں فروخت

دبئی میں منعقد ایک نیلامی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک خصوصی موبائل نمبر 13 لاکھ درہم سے زائد میں فروخت ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ کا نمبر AA8 ہے جو ’موسٹ نوبل نمبرز‘ نامی خیراتی نیلامی میں فروخت ہوئی۔ اس نیلامی میں تین دیگر نمبر پلیٹس F55، V66 اور Y66 کی بھی فروخت ہوئی جن کی قیمیت بالترتیب 10 لاکھ 80 ہزار درہم ، 10 لاکھ 80 ہزار درہم اور 10 لاکھ 30 ہزار درہم لگی۔ ایک ارب مستحقین کے لیے کھانا فراہم کرنے کی مہم کے لیے شروع کی گئی اس نیلامی کے پہلے 2 گھنٹوں میں 1 کروڑ 40 لاکھ درہم سے زائد رقم جمع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں