تیرہ سالہ بچی سےزیادتی،مقدمہ درج،تفتیشی افسررشوت طلب کررہا ہے،والد کاالزام

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں 13 سال کی لڑکی کے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ بچی کے والد عبدالولی خان کاکہنا تھاکہ 13 اپریل کو بچی گھر کے باہر سے لاپتا ہوئی، 14 اپریل کو بچی گھرکے باہربے ہوشی کی حالت ملی۔ان کا کہنا تھاکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔بچی کے والد نے الزام لگایا کہ بچی کو فلیٹ میں موجود پڑوسی نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ بااثرافراد کی سرپرستی کے باعث پولیس کارروائی نہیں کرنا چاہتی، بچی نے ملزم کوشناخت کرلیا ہے لیکن مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی افسر رشوت طلب کررہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں