تھائی لینڈ: ڈےکیئرسینٹرمیں فائرنگ،24 بچوں سمیت 34 افرادہلاک

تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 24 بچوں سمیت کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متاثرین میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں جبکہ حملہ آور ایک سابق پولیس اہلکار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔حکام نے تصدیق کی کہ حملہ آور نے حملے میں اپنی بیوی اور بچے کو بھی قتل کردیا جبکہ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تھائی لینڈ کے صوبہ نونگ بوا لام پھو میں شاٹ گن اور چاقو سے لیس حملہ آور نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے چائلڈ کیئر سینٹر پر فائرنگ کردی اور بعد میں فرار ہو گیا۔پولیس کے کرنل جکاپت وجتھریتیا نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت پولیس لیفٹیننٹ کرنل پانیا کھمراب کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں منشیات کے استعمال پر گزشتہ سال پولیس کی نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔پولیس کرنل نے حملے میں 23 بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے بچوں کی عمر دو سے تین سال کے درمیان ہے۔ حکومت ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم پرایتھ چن اوچا نے ملزم کو پکڑنے کے لیے تمام ایجنسیوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ایہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب تقریباً ماہ قبل بینکاک میں حاضر سروس فوجی افسر نے ملٹری ٹریننگ بیس میں 2 ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں