توشہ خانہ تحائف کی فروخت:بس بہت ہوگیا جیواورخانزادہ پرمقدمہ کروں گا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بس بہت ہوگیا!کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں