تنویر جمال کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے

پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینیئر اداکار تنویر جمال موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔جاپان میں پاکستانی اداکاروں کی تنظیم کے رہنما عقیل عراقی نے اپنی پوسٹ اور ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ تنویر جمال 13 جولائی کو جاپانی وقت کے مطابق سہ پہر کو خالق حقیقی سے جا ملے۔عقیل عراقی کے علاوہ اداکار قیصر نظامانی نے بھی تنویر جمال کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔ صحافی مہوش اعجاز نے بھی اپنی ٹوئٹ میں تنویر جمال کے انتقال کی تصدیق کی جب کہ دیگر مداحوں اور ڈراما شائقین نے بھی سینیئر اداکار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں