ترک صدر سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک صدرپہلی مرتبہ سعودی عرب کے دورے پرپہنچ گئے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روز کے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ترک صدر طیب اردوان نے جدہ آمد کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اوردونوں ممالک کے تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ترک صدرنے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے2018 میں ترکی میں قتل کے بعد سعودی عرب اورترکی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ ترکی نے سعودی صحافی کے قتل کی ذمہ داری سعودی فرمانروا محمد بن سلمان پرعائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں