تحریک عدم اعتمادمستردکرنےکی رولنگ پرسماعت کا فیصلہ محفوظ،آج ساڑھے7 بجےسنانےکا اعلان

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ پر سماعت کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اسے آج ساڑھے 7 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے، دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہمیں قومی مفاد کو بھی دیکھنا ہے، یہ بات بالکل واضح ہے کہ رولنگ غلط ہے، دیکھنا ہے اب اس سے آگے کیا ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اس معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر آج مسلسل پانچویں روز سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں