تحریک انصاف کےسبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا، تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔پینل آف چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے، جبکہ سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں نعرے بھی لگائے۔ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک نے سبطین خان کو کامیابی پرمبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں