تاریخی عدالتی فیصلےنےپاکستان کی عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل دیا ہے،حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی عدالتی فیصلے نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل دیا ہے -ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے نے واضح کر دیا کہ آئین و قانون سب سے بالاتر اور مقدس ہیں، عدالت کا تاریخی فیصلہ آئین، قانون، پارلیمنٹ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ فیصلہ نظریۂ ضرورت کی ہار اور نظریۂ جمہوریت کی جیت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی رولنگ دینے والے کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والے عمران نیازی عدالت سے آئین شکن ثابت ہو چکے، آئین شکن کو ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے، قوم سے جھوٹ بولنے اور اسے دھوکا دینے والوں کا محاسبہ ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں