تائیوان کے معاملے میں تمام ضروری اقدامات کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں،چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مسئلہ تائیوان حل کرنا چین کا معاملہ ہے ،اسے چین کو ہی حل کرنا چاہیے، تائیوان سے دوبارہ پُرامن اتحاد کی پُرخلوص کوششیں جاری رکھیں گے لیکن طاقت کے استعمال سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔بیجنگ میں چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں نیشنل کانگریس کے آغاز پر افتتاحی خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے میں تمام ضروری اقدامات کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال بیرونی مداخلتوں اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے لیے ہے،طاقت کا استعمال ہمارے تائیوانی ہم وطنوں کے لیے نہیں، چین نے ہمیشہ تائیوانی ہم وطنوں کا خیال رکھا اور انہیں فائدہ پہنچایا ہے، تائیوان سے معاشی اور ثقافتی تعاون جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں