بے بی شارک ڈانس‘ میوزک ویڈیو 10 ارب ویوز تک پہنچنے والی یوٹیوب کی پہلی ویڈیو بن گئی۔اس ویڈیو نے نومبر 2020 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا، جب اسے سات ارب ویوز ملے تھے۔ 2019 میں یہ ویڈیو بل بورڈ کے ہاٹ100 میں سے32ویں نمبر اور برطانوی آفیشل چارٹس میں چھٹے نمبر پر تھی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ’ڈیسپیسیٹو‘ گانے کی ویڈیو کا تھا۔ اس ویڈیو کو 2017 میں اپ لوڈ کیا گیا تھا اور تادم تحریر اس کے سات ارب 70 کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار326ویوز تھے۔ لیکن بے بی شارک ڈانس اس ویڈیو سے دو ارب سے زیادہ ویوز کے ساتھ آگے ہے۔یہ گذشتہ 15 ماہ سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے، جسے جنوبی کوریا کی کمپنی سمارٹ سٹڈی کے بچوں کے تعلیمی برانڈ پنک فونگ نے تیار کیا۔ انہوں نے اب تک بچوں کی چار ہزار سے زائد ویڈیوز، گانے، گیمز اور ایپس تیار کی ہیں۔اسے پہلی بار نومبر2015 میں جاری کیا گیا تھا اور جنوب مشرقی ایشیا میں وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس رقص نے نکلوڈین، لائیو ٹورز اور این ایف ٹیز پر ایک متحرک ٹی وی سیریز تیار کی ہے۔اس کی مقبولیت میں اضافہ ‘بے بی شارک چیلنج’ کے ذریعے ہوا جس میں لوگ رقص کی اداؤں کو پرفارم کرتے ہوئے اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتے تھے۔2018 میں ہیش ٹیگ بی شارک چیلنج کے ساتھ انسٹاگرام پر88 ہزار پوسٹس کی گئیں۔پنک فونگ کے چیف ایگزیکٹیو من سیوک کم نے کہا کہ یہ واقعی ایک معنی خیز سفر رہا ہے کہ کس طرح بے بی شارک نے دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑا اور ہم بے بی شارک کے مستقبل کے منصوبے متعارف کرانے کا انتظار بالکل نہیں کر سکتے جو ہر جگہ مزید مداحوں کے لیے بے مثال تجربات لائیں گے۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ