بیل گری کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔انگریزی میں Bael Fruit اور Wood Apple کہتے ہیں۔طبی ماہرین کے مشورے سے بیل گری کو برص، بواسیر، اسہال، السر اور اس جیسی مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ نظام ہضم کی خرابی دور کرنے اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بیل گری خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور اطبا اسے شوگر کے مریضوں کے لیے نعمت قرار دیتے ہیں۔ اس پھل کو درخت سے اتار کر کھانے کے علاوہ خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ تبخیرِ معدہ اور بدہضمی میں مفید ہے اور ماہرین کے مطابق یہ پھل متعدد وبائی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔بیل گری میں ایسے وٹامن کی وافر مقدار موجود ہے جو تھکن، کم زوری، مسوڑھوں کی خرابیوں کو دور کرتے ہیں۔
بیل گری کا روغن بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے دمہ کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ شدید نزلہ میں اس روغن کو ناک اور کان بند ہوجانے پر اگر سَر پر لگایا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ بیل گری جسم پر ہونے والی سوزش بھی دور کرتا ہے۔اس کا گودا بھی آنتوں سے زہریلے مادے ختم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال خون میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب