بیرونی سازش کےذریعےجمہوریت،آئین اور قانون کا قتل کیا گیا،گورنرپنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہےکہ قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی گنجائش نہیں رہی۔ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا، بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے پارلیمان کی بالادستی تہس نہس کی گئی، ‏یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنےکی کوشش کی ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ، پارلیمینٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم ہے، عدلیہ، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں